ھفتہ, 20 اپریل 2024


ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ

اسلام آباد: وزارتِ قومی صحت نے وفاق کے سرکاری اسپتالوں کو انسداد ڈینگی کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد میں ہر سال متعدد افراد ڈینگی مرض کا شکار ہوجاتے ہیں لہذا اسپتالوں میں بیڈز اور ادویات کی میں موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور مرض کی تشخیص کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔

ڈبلیو ایچ او کی ہدایت کی روشنی میں ڈینگی سے نمٹنے کے انتظامات کیے جائیں اور بالخصوص حساس علاقوں میں لاروا کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔

قومی اسمبلی میں گزشتہ برس نومبر میں ایک رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ چار سالوں کے دوران ملک بھر میں 51 ہزار سے زائد افراد ڈینگی جبکہ 6 سو سے زائد افراد کانگو بخار سے متاثر ہوئے۔

سال 2015 سے اب تک 51 ہزار 764 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے،

سب سے زیادہ 28 ہزار 298 افراد صوبہ خیبر پختونخواہ میں متاثر ہوئے جبکہ اسی عرصے میں صوبہ سندھ میں 10 ہزار 447 اور صوبہ پنجاب میں 6 ہزار 58 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 ہزار 930 افراد جبکہ بلوچستان میں 1965 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ چار سالوں کے دوران ملک بھر میں 107 افراد ڈینگی بخار سے ہلاک ہوئے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment