جمعہ, 19 اپریل 2024


ینگ ڈاکٹرزنےاپنی ڈیوٹی پر واپس آگئے

راولپنڈی  پنجاب کے دیگرشہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کردی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سے بات چیت میں پیش رفت پرپنجاب کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی ینگ ڈاکٹرزنے ہڑتال ختم کردی۔ جس کے بعد تینوں الائیڈ اسپتالوں ہولی فیملی اسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزاسپتال اوربے نظیربھٹواسپتال میں اوپی ڈی سروسزبحال کردی گئیں ہیں۔

سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریضوں اورلواحقین کوشدید پریشانی کا سامنا رہا تاہم اب ینگ ڈاکٹرزکے ساتھ ینگ نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نےبھی کام شروع کردیا ہے۔

 واضح رہے کہ راولپنڈی کے تینوں بڑے سرکاری اسپتالوں میں 9 روزتک اوپی ڈی سروسزبند رہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment