ھفتہ, 20 اپریل 2024


ٹیکنالوجی اور کاروبار کا آئیڈیا دینے والوں کے لئےفواد چوہدری کا اہم اعلان

اسلام آباد : وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا اگر کسی کے پاس ٹیکنالوجی یا کاروبار کا آئیڈیاہے تو رجسٹر کروائیں، ماہرین آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ستر سے سو فیصد تک سرمایہ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹیکنالوجی یا کاروبار کا آئیڈیا رکھنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا اگر کسی کے پاس ٹیکنالوجی یا کاروبارکا آئیڈیا ہے تو جولائی میں اپنا آئیڈیا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں رجسٹرکروائیں، ماہرین آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ستر سے سو فیصد تک سرمایہ دیں گے۔ آپ کے پاس ٹیکنالوجی کاروبار کا آئیڈیا ہے، آپ کو لگتا ہے،آئیڈیا میں دم ہے، جولائ میں اپنا آئیڈیا وزارات سائینس و ٹیکنالوجی کو رجسٹر کروائیں اگر ہمارے ماھرین بھی آپ کے آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ہم آپ کے آئیڈیا کو ستر سے سو فیصد تک سرمایہ دیں گے ، تیاری پکڑیں یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیرسائنس اورٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا پاکستان کا پہلا سائنس میلہ اگست میں اسلام آبادمیں ہوگا، سائنس میلے کے لئے انٹریزیکم جولائی سے لی جائیں گی، اگرآپ نے کچھ مختلف اورنیا کیا ہے، جوآپ پاکستان کودکھانا چاہتے ہیں توتیارہوجائیں۔ مزید پڑھیں : پاکستان کا پہلا سائنس میلہ اگست میں اسلام آبادمیں ہوگا، فواد چوہدری فواد چوہدری کا کہنا تھا سنہ 2022 میں ہمارا پہلا خلا باز خلا میں جائے گا، خلا میں بھی بھارت کو مات دیں گے، اگست کے مہینے کو سائنس و ٹیکنالوجی کے مہینے کے طور پر منائیں گے۔ پاکستان بھر سے جس نے بھی جو چیز ایجاد کی انہیں شوکیس کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment