جمعہ, 26 اپریل 2024


ڈینگی نے راولپنڈی کو لپیٹ میں لے لیا

راولپنڈی:بارشوں کے بعد راولپنڈی میں خطرناک مرض ڈینگی بخار پھیل گیا اور شہر کے اسپتال مریضوں سے بھرگئے۔
 
ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، گلبہار کالونی، کوٹ جبی کے علاقے ڈینگی کے حملے کی زد میں ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں انسداد ڈینگی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مرض کا خاتمہ کرنے کی بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔
 
تقریبا 3967 افراد ڈینگی بخار کی شکایت لے کر اسپتال پہنچے ہیں جن میں سے 205 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ہولی فیملی میں 78، بینظیر بھٹو میں 80، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 47 مریض داخل ہیں جبکہ 478 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment