Print this page

تیزپات سے جوڑوں کےدردکودوربھگائیے

تیز پات یا تیز پتہ عام طور پر کھانوں میں ذائقے کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر  یہ قدرت کا ایسا شاندار تحفہ ہے جس سے بے شمار طبی فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

تیز پات جوڑوں کے درد میں آرام پہنچانے کے علاوہ سر درد اور بے چینی کی کیفیت ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور یہ قوت مدافعت کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

ہم آپ کو بتائیں گے کہ تیز پات سے جوڑوں کے درد کا علاج کیسے کیا جا سکتا ہے۔

تیز پات سے علاج کا طریقہ

1۔ سب سے پہلے 250 ملی گرام زیتون کا تیل اور 30 گرام تیز پتہ لیجیے۔

2۔ ان پتوں کو ہاتھوں کی مدد سے توڑ کر زیتون کے تیل میں بھگو دیں۔

3۔ اس آمیزے کو ایک شیشے کی بوتل میں رکھ کر 2 ہفتوں کے لیے کسی ایسی جگہ پر رکھ دیں جہاں روشنی نہ آئے۔

4۔ اس بات کا خیال رکھیے کہ اس بوتل کو 2 ہفتے سے پہلے نہیں اٹھانا بس 4 یا 5 دن بعد بوتل کو اچھی طرح ہلا کر واپس اندھیرے میں ہی رکھ دیں۔

5۔ 2 ہفتے کے بعد تیل کو ململ کے باریک کپڑے سے چھان کر کسی دوسری بوتل میں ڈال لیجیے۔

6۔ اس بوتل کو کسی ٹھنڈی جگہ پر رکھیں، اور جہاں جہاں درد ہے وہاں اس تیل سے مساج کریں، اور درد سے آرام پائیں۔

تیز پات کے دیگر فوائد

1۔ تیز پتے سر درد کے خاتمے کے لیے بھی بے حد معاون ثابت ہوتے ہیں۔

2۔ تیز پتے کے ذریعے معدے کی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

3۔ تیز پتے کا تیل الرجی، جلد کے امراض اور چہرے پر دانوں کے لیے کافی مدد گار ہے۔

4۔ تیز پتہ دماغی صلاحیت کو بھی تیز کرتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں