جمعرات, 25 اپریل 2024


آئی فون ایس ای ٹو لانچ کرنے کااعلان

نیویارک: گزشتہ ماہ آئی فون نے الیوِن سیریز کے مہنگے فون پیش کیے تھے لیکن اب بھی بعض صارفین کو ارزاں آئی فون ایس ای ٹو کا انتظار ہے جسے مارچ 2020ء میں پیش کیا جائے گا۔
 
آئی فون ایس ای ٹو کے ضمن میں حقائق کم اور افواہیں زیادہ ہیں تاہم یہ خبر درست ہے کہ اسے ایپل نے بجٹ فون قرار دیا ہے جس کی فروخت 399 ڈالر سے شروع ہو رہی ہے۔ اگرچہ اس کا مقصد اینڈروئڈ کے سستے فون کے شوقین افراد کو اپنی جانب راغب کرنا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ایپل آئی فون تیزی سے اپنی قدر اور مارکیٹ کھو رہا ہے۔
 
بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق اس ارزاں اور چھوٹے فون کی اسکرین آئی فون ایکس جیسی ہوگی لیکن شاید 4.7 انچ اسکرین نصب ہوگی۔ اسی بنا پر اسے آئی فون ایکس مِنی کا نام بھی دیا جارہا ہے۔ اس میں دو کیمرے بھی موجود ہوسکتے ہیں۔
 
اس کے ڈیزائن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پچھلا حصہ بھی شیشے سے بنا ہے اور وائرلیس چارجنگ کے قابل بھی ہے۔ نئے فون کی سن گن رکھنے والے ماہرین کے مطابق اس میں اے 13 بایونک چپ سیٹ لگایا گیا ہے جبکہ تین جی بی ریم، فرنٹ کیمرا 12 میگا پکسل اور بیک کیمرا 5 میگا پکسل کا ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment