Print this page

پاکستان سےپولیوکےخاتمے کیلئے 2.06 ارب ڈالر فراہم کریں گے

اسلام آباد: عالمی ادارے پاکستان سے پولیوکے خاتمے کیلئے 2.06 ارب ڈالر فراہم کریں گے۔
 
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے ابو ظبی میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ سے ملاقات کی۔ بل گیٹس نے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا پولیوکے خاتمے کیلئے وہ 1.08 ارب ڈالردیں گے۔ بیان کے مطابق حکومت اس ضمن میں 150 ملین ڈالردے گی۔
 
ظفر مرزانے ناروے کے نائب وزیر اکسل جیکوسن، ڈائریکٹر سی ڈی سی رابرٹ ریڈ فیلڈ، صدر بل گیٹس اینڈ ملنڈا فاؤنڈیشن کرس ایلس سے بھی ملاقات کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں