جمعہ, 19 اپریل 2024


کیا31 دسمبرکےبعدآپ کاواٹس ایپ بندہوجائےگا؟

مانیٹرنگ ڈیسک: دنیا میں ایسے موبائل صارفین موجود ہیں جنہیں 31 دسمبر کے بعد واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت حاصل نہیں ہوگی۔

اس وقت دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں موبائل صارفین واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں جس میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تاہم ایسے صارفین جو ونڈوز فون چلانے کے شوقین ہیں وہ خبردار ہوجائیں کیونکہ اب ان کے موبائل فون پر یہ ایپ کام نہیں کرے گی۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت مائیکروسافٹ اسٹور پر یہ ایپ موجود ہے تاہم 31 دسمبر کے بعد یہ یہاں موجود نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے واٹس ایپ نے ونڈوز فون صارفین کو ایک میسج ارسال کیا ہے جس میں انہیں متنبہ کیا گیا کہ آپ 31 دسمبر کے اپنے موبائل فون کو استعمال نہیں کر پائیں گے، جبکہ واٹس ایپ رواں برس یکم جولائی سے مائیکرو سافٹ اسٹور پر موجود بھی نہیں ہے۔

علاوہ ازیں آنے والے چند ماہ کے دوران واٹس ایپ کچھ اینڈرائڈ اور آئی فون پر بھی کام کرنا بند کردے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment