جمعرات, 25 اپریل 2024


گوگل پر 167 ملین ڈالرکاجرمانہ

مانیٹرنگ ڈیسک :  چار سالوں کی تحقیقات کے بعد فرانس نے گوگل کو 150 ملین یورو یا 167 ملین ڈالر جرمانہ کر دیا ہے۔ یہ جرمانہ گوگل کو ناقابل پیش گوئی اشتہاری اصول اپنانے پر کیا گیا ۔

فرانسیسی کمپنی گب میڈیا نے گوگل کے خلاف اپنی مارکیٹ میں مستحکم پوزیشن کا فائدہ اٹھانے کی درخواست دی۔گوگل نے گب میڈیا کا گوگل ایڈ اکاونٹ بغیر کسی نوٹس کے ختم کر دیا تھا۔

جس کے بعد اس کمپنی کو گوگل کے خلاف شکایت کرنا پڑی۔گوگل اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔
گب میڈیا ہر طرح کی ویب سائٹس کا انتظام دیکھتا ہے جبکہ گوگل کا کہنا ہے کہ کمپنی اس طرح الگ الگ اشتہار دے کر دھوکہ دہی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment