جمعرات, 25 اپریل 2024


بیٹری کے بغیر کام کرنے والا دنیا کا مختصر ترین بایو سینسر تیار

مانیٹرنگ ڈیسک : حیاتیاتی (بایو) سینسر اس وقت بھی مختلف جسمانی کیفیات معلوم کرنے کے کام کررہے ہیں لیکن بعض سینسر بدن کے اندرونی نظام کی خبر لینے کے لیے بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس ضمن میں دنیا کا سب سے چھوٹا بایو سینسر بنایا گیا ہے جو کسی بیٹری کے بغیر وائرلیس کے ذریعے کام کرتا ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے انجینئرز نے اس سے قبل بیٹری کے بغیر چلنے والے کئی سینسر بنائے تھے لیکن اب انہوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا بایو سینسر بنایا ہے انجکشن کی سوئی کے سوراخ میں سما سکتا ہے۔ اسے بطورِ خاص مریضوں کی اندرونی جسمانی کیفیات کا پتا لگانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

بایوسینسر جسم کے اندر رہتے ہوئے جسم کے باہر موجود وائرلیس نظام سے توانائی لیتا ہے اور اس سے بجلی بنا کر اپنا کام کرتا رہتا ہے۔ اس طرح روایتی سینسروں کی طرح اس کی بیٹری بار بار تبدیل کرنا بھی ضروری نہیں ہوتا۔

جسم میں بیرونی طور پر کام کرنے والے اس طرح کے بایو سینسر پر آر ایف آئی ڈی (ریڈیو فری کوئنسی ایڈینٹی فکیشن) چپ لگی ہوتی ہے۔ عین اسی طرح کا نظام اس بایو سینسر میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment