بدھ, 24 اپریل 2024


ہر شے کو خود کار بنانے والا ’فنگر بوٹ‘

سان فرانسسکو: تصویر میں دکھائی دینے والا ننھا منا چوکور روبوٹ فون کی ایپ سے کنٹرول ہوکر کسی بھی بٹن کو کھول یا بند کرسکتا ہے۔ اس کے ذریعے ان گنت آلات کو خودکار اور اسمارٹ بنایا جاسکتا ہےاسے ’فنگربوٹ‘ کا نام دیا گیا ہے جو ننھا منا چوکور مکعب دکھائی دیتا ہے

تفصیلات کےمطابق تھری ڈی پرنٹر سے تیارکردہ فنگربوٹ اپنی متحرک انگلی سے ہر سوئچ کھول اور بند کرسکتا ہے۔ اسے آپ ایپ سے بھی کنٹرول کرسکتے ہیں یا پھر ٹائمر کے ذریعے سوئچ آن یا آف کرسکتے ہیں خواہ وہ ٹی وی کاسوئچ ہو یا گھر کی لائٹوں کو کھولنے یا بند کرنے کا کام کرتا ہو۔

اگرچہ ایسے ہارڈویئر یا سافٹ ویئر موجود ہیں جو پورے گھر کو مکمل طور پر خود کار بناسکتے ہیں۔ لیکن اول ان کی قیمت بہت زیادہ ہے دوم نئے آلات کو ان میں شامل کرنا آسان نہیں ہوتا۔ اسی بنا پر فنگر بوٹ بنایا گیا ہے جو کسی بھی آلے کے سوئچ سے منسلک ہوکر اپنا کام کرتا ہے۔ دوسری جانب یہ بہت کم خرچ بھی ہے۔ فنگر بوٹ بنانے والے لوگوں نے اسے’ریموٹ کنٹرول انگلی‘ کا نام دیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment