Print this page

نئےسال کی آمدپرپاکستانی انجیئنرکانابیناافرادکےلئےتحفہ

لاہور: پنجاب کے شہرلاہورمیں 2 انجینئرز نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے نابینا افراد کے لیے ڈیجیٹل چھڑی تیار کرلی

تفصیلات کے مطابق لاہور میں 2 انجینئرز نے نابینا افراد کی بڑی مشکل آسان بناتے ہوئے ڈیجیٹل چھڑی تیار کرلی ہے اور اس چھڑی کو گوکین کا نام دیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل چھڑی گوکین نابینا افراد کی سفید چھڑی کا بہتر متبادل ثابت ہوگی، گوکین ری چارج ایبل چھڑی ہے، گوکین بیرون ملک فروخت ہونے والی مختلف ڈیجیٹل ڈیوائسز کے مقابلے میں بہت ہی سستی قیمت پر دستیاب ہوگی۔

گوکین چھڑی کی قیمت 50 ڈالر (ساڑھے سات ہزار) پاکستانی روپے میں دستیاب ہوگی۔

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس کے طالب علم فیض کا کہنا ہے کہ چھڑی کو ہم نے ڈیولپمنٹ کے درمیان بہت مشکلات آئیں اس کا آغاز ستمبر 2018 میں ہوا تھا اس اسٹک سائز پہلے تین فٹ تھا اور اب اس کا سائز 11 انچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھری کے لیے پروفیسر لمز یونیورسٹی کی خدمات سے مدد حاصل کی، 23 الٹریشن کے بعد یہ ڈیزائن سامنے آیا ہے اور اس کو تجربے کے لیے بھی استعمال کیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فیض نے کہا اس کے اندر استعمال ہونے والے زیادہ تر پارٹس باآسانی دستیاب ہوں گے، ایک یا دو پارٹس وہ بیرون ملک سے منگوائے گئے ہیں۔

فیض نے کہا کہ یہ برطانیہ کی پروڈکٹ سے بہتر ہے، اس کی مارکیٹ قیمت 10 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ برطانیہ میں اس طرح کی قیمت ایک لاکھ روپے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوکین چھڑی کو پانچ گھنٹے چارج کرنے کے بعد پانچ دن تک یہ بیک وقت دیتی ہے، اس چھڑی میں دو موڈ ہیں ایک انڈور اور دوسرا آؤٹ ڈور موڈ ہے، انڈور موڈ میں سینسی ٹیوٹی بڑھا دی جاتی ہے جبکہ آؤٹ ڈور موڈ میں سینسی ٹیٹوٹی کم کردی جاتی ہے، چھڑی استعمال کرنے والے افراد اسے باآسانی استعمال کرسکتے ہیں 

پرنٹ یا ایمیل کریں