بدھ, 24 اپریل 2024


کیاامریکاکےجدیدترین اور’خفیہ‘ لڑاکاطیارےچھپائےگئےہیں؟

مانیٹرنگ ڈیسک : حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والی ایک رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ امریکا نے نیواڈا میں اپنی ’ٹونوپاہ ٹیسٹ رینج‘ کی فوجی تنصیبات میں ممکنہ طور پر کئی جدید ترین اور خفیہ لڑاکا طیارے چھپائے ہوئے ہیں۔

یہ رپورٹ ’’دی ڈرائیو‘‘ کی ذیلی ویب سائٹ ’’وار زون‘‘ پر گزشتہ ماہ شائع کی گئی ہےجو بطورِ خاص جنگوں، فوجیوں، جنگی ہتھیاروں اور عسکری تحقیق کے بارے میں تازہ ترین خبریں اور تجزیئے شائع کرتی ہے۔

ٹائلر روگوے نے اپنے دعوے کے ثبوت میں ایک پرائیویٹ سٹیلائٹ کمپنی ’’پلینٹ لیب‘‘ کے مصنوعی سیارچے ’’پلینٹ اسکوپ‘‘ سے کھینچی گئی ایک بڑی تصویر پیش کی ہے جس میں ٹونوپاہ ٹیسٹ رینج کی عمارتیں دکھائی دے رہی ہیں، جن میں وہاں بڑے لڑاکا طیاروں کےلیے بنائے گئے درجنوں ہینگرز بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر میں یوں تو چار سے پانچ ہینگرز ایسے ہیں جن میں سے لڑاکا طیاروں کے اگلے یا پچھلے حصے باہر کو نکلے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں لیکن کم سے کم ایک چیز ایسی ہے جسے کھلی جگہ پر کھڑا ہوا لڑاکا طیارہ ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment