جمعرات, 18 اپریل 2024


دنیا بھر میں یہ آسان پاس ورڈوالےاکاؤنٹ استعمال ہورہے ہیں

واشنگٹن: انسان کی سہل پسندی اس کے انتہائی اہم آن لائن اکاؤنٹس کے پاس ورڈز میں بھی نظر آتی ہے۔اسکی سہل پسندی کاندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا بھر میں بہت آسانی سے یاد رہنے والا پاس ورڈ 12345 تاحال استعمال ہورہا ہے۔

2020 میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق دنیا میں اب بھی ایسے 2,543,285 افراد ہیں جو 123456 کو بطور پاس ورڈ استعمال کررہے ہیں۔ یہ سروے پاس ورڈ پر نظر رکھنے والی ایک کمپنی نورڈ پاس نے کیا ہے۔نورڈ پاس میں سائبرسیکورٹی کے ماہرین نے بتایا کہ ایسے لوگوں کو پاس ورڈؑ تبدیل کرنے کی بار بار درخواست کی جاتی ہے لیکن وہ اس پر دھیان نہیں دیتے اور سال 2019 کی طرح اس سال بھی دنیا بھر میں یہ آسان پاس ورڈ والے اکاؤنٹ استعمال ہورہے ہیں۔کمپنی کےمطابق یہ تمام پاس ورڈ بہت آسان ہے اور سیکنڈوں میں ہیک ہوجاتی ہے ہیکرز اکاؤنٹ حاصل کرسکتےہیں۔

نورڈ پاس کمپنی نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ اس سروے میں تھرڈ پارٹی نے کل 275,699,516 پاس ورڈ دیکھے اور ان میں بہت کمزوری دیکھی گئی۔ اس سال کے دس آسان ترین پاس ورڈ میں picture1 اور senha شامل ہیں جبکہ پرتگالی زبان میں پاس ورڈ کو senha ہی کہا جاتا ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق12345 سمیت بہت آسانی سے ہیک ہوجانے والے پاس ورڈ یعنی 123456789، password اور iloveyou اب بھی پاس ورڈ کے طور پر  استعمال ہورہے ہیں۔2020میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈ کی فہرست یہ ہیں

123456, 123456789, picture1, 1234567890, Password, 12345678, 111111, 123123, 12345, Senha

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment