بدھ, 24 اپریل 2024


موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نےنئی پالیسی متعارف کرانےکااعلان کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک : نیا بھر میں استعمال ہونے والی معروف موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے نئی پالیسی متعارف کرانے کااعلان کردیا جس کے بعد صارفین میں ہلچل مچادی ہے۔ نئی پالیسی کااطلاق 8 فروری 2021 سے ہوگا۔

نئی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کاتمام ڈیٹا سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے ساتھ شیئر کرے گا جس جان کر صارفین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔جس کے بعدا ب اگلے ماہ سے واٹس ایپ کمپنی آپ کا نام،، آئی پی ایڈریس، کوائف، آپریٹنگ سسٹم، فون ماڈل، بیٹری چارجنگ کی مقدار، سگنل کی شدت، براؤزر کی قسم، موبائل نیٹ ورک، آئی ایس پی، زبان، ٹائم زون اور یہاں تک کہ آئی ایم ای اے بھی معلوم کرے گی اور شاید یہ معلومات فیس بک کے حوالے کرے گی۔

اس دوران واٹس ایپ کمپنی نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر جاری کسی بھی کاروباری یا تجارتی معلومات کے تبادلے پر بھی نظر رکھے گی۔ اس لیے واٹس ایپ آپ کے پیغامات کی سن گن بھی لے سکے گا۔ واٹس ایپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ بعض کاروبار تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر یا سافٹ ویئر( بشمول فیس بک) استعمال کررہے ہیں تاکہ وہ اپنے صارفین سے رابطے میں رہ سکیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نئی پالیسی سے یورپی یونین کے 27 ممالک متاثر نہیں ہوں گے۔ حال ہی میں یورپی ممالک ( جی ڈی پی آر) نے’جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشنمتعارف کرایا ہے جس کے تحت تمام کمپنیوں کو صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ اور یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے، خواہ وہ کمپنی دنیا کے کسی بھی ملک میں واقع ہوں۔

اب بعض افراد بالخصوص حساس اداروں میں کام کرنے والے یا دیگر ماہرین مجبور ہوں گے کہ وہ واٹس ایپ کو ترک کردیں لیکن واضح رہے کہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے کے بہت عرصے بعد بھی آپ کا ڈیٹا اور معلومات واٹس ایپ پلیٹ فارم پر موجود رہیں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment