Print this page

معروف کمپنی ٹی سی ایل نےاپنےنئےٹیلی ویژنزمتعارف کرادیئے

مانیٹرنگ ڈیسک : 2021 کے لیے معروف کمپنی ٹی سی ایل نےاپنے نئے ٹیلی ویژنز متعارف کرادیئے ہیں۔

ٹی سی ایل کے نئے 6 سکس سیریز اور ایکس ایل کلیکشن کے روکو ٹی وی ماڈلز کو لاس ویگاس میں سی ای ایس نمائش کے موقع پر متعارف کرایا گیا۔جن میں 8K ریزولوشن سمیت دیگر نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ گزشتہ سال کے ماڈلز بھی بدستور دستیاب رہیں گے، تاہم اس سال کے ٹی وی ماڈلز میں کمپنی کے تیار کردہ اے آئی پی کیو انجن کا اضافہ کیا گیا ہے جو 4 کے مواد کو زیادہ شفاف دکھانے میں مدد دے گا۔

اس سال کے ٹی وی ماڈلز میں ایک نئے ڈسپلے پینل او ڈی زیرو کا اضافہ بھی کیا گیا ہے، جس کے باعث ڈسپلے اورر بیک لائٹ سسٹم کے درمیان خلا زیرو ملی میٹر رہ گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کے نتیجے میں لاکھوں منی ایل ڈیز پر مبنی بہت پتلا ڈسپلے اور ہزاروں کنٹراسٹ کنٹرول زونز بنے ہیں۔

اس سال ٹی سی ایل کی جانب سے ایکس ایل کلیکشن کو بھی متعارف کرایا جارہا ہے جس میں 85 انچ کے مختلف ٹیلی ویژنز شامل ہوں گے جن کی قیمتیں اور اسکرین ریزولوشنز مختلف ہوں گی۔

کمپنی کے مطابق ایکس ایل کلیکشن میں 3 مختلف ماڈلز ہوں گے اور ہر ایک میں 85 انچ اسکرین ہوگی۔

ان میں سے ایک 85 انچ کا 4 سیریز روکو ٹی وی ہوگا جو 4 کے ایچ ڈی آر اسٹریمنگ کرسکے گا، دوسرا 4 کے روکو ٹی وی ہوگا جسس میں او ایل ای ڈی پکچر کوالٹی دی جائے گی جبکہ تیسسرا منی ایل ای ڈی پاور 8 کے ٹی وی ہوگا، جس میں کیو ایل ای ڈی وایڈ کلر ٹیکنالوجی موجود ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں