جمعہ, 19 اپریل 2024


فیس بک کااسمارٹ واچ تیارکرنےکافیصلہ

کیلی فورنیا: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک آئندہ برس 2022 تک اسمارٹ واچ تیار کرلے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اب ہارڈ ویئر کے میدان میں بھی قدم رکھتے ہوئےاسمارٹ واچ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیس بک کی اسمارٹ واچ کے ذریعے صارفین صحت اور فٹنس کے اداروں سے براہ راست منسلک ہوسکتے ہیںجس کی وجہ سے مارکیٹ میں دستیاب دیگر اسمارٹ واچز کے مقابلے میں اس حوالے سبقت حاصل ہے ۔

فیس بک کی اسمارٹ واچ اپنے حریفوں کو سخت مقابلہ دینے کے لیےاگلےبرس سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگی جب کہ یہ موبائل سروس سے بھی منسلک رہے گی۔

اگرچہ اس رپورٹ پر فیس بک کی جانب سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم مارکیٹ میں پہلے ہی فیس بک اسمارٹ واچ کی دھوم مچ گئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment