جمعہ, 19 اپریل 2024


ایپل واچ میں واٹس ایپ صارفین کےلیے بڑی آسانی

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی واچ میں واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی آسانی پیدا کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب ایپل صارفین ایپل واچ میں رسٹ چیٹ ایپ کے ذریعے کلائی پر بھی واٹس ایپ کا استعمال کرسکیں گے۔

WristChat واچ OS ایپ میں صارفین کے پیغامات تک رسائی کے لیے واٹس ایپ ویب اے پی آئی (Web API) کا استعمال کرے گی۔

ایپل واچ میں رسٹ چیٹ ایپ کا انٹرفیس SwiftUI کو استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

رسٹ واچ پر واٹس ایپ کیسے استعمال کیا جاسکے گا؟
رسٹ واچ میں رسٹ چیٹ ایپ انسٹال کرنے کے بعد صارف کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اسکرین پر QR کوڈ اسکین کرنا ہوگا۔

کوڈ اسکین کرنے کے بعد واٹس ایپ پر موصول ہونے والے تمام پیغامات صارف کی رسٹ واچ پر واضح ہوجائیں گے جنہیں ٹیپ کرنے کے ذریعے چیٹ کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment