جمعرات, 25 اپریل 2024


مائیکروسافٹ کی انٹری!!!!!!

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والی دنیا کی سبے بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ آج نیا آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز 10‘ لانچ کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ’ونڈوز 10‘ دنیا بھر 190 ممالک میں دستیاب ہوگا۔ اسے طویل المدت بنیادوں پر استعمال کیا جا سکے گا، جس کے لئے اس میں اپ ڈیٹ فراہم کیے جاتے رہیں گے۔’’ونڈوز7‘‘ اور’’ونڈوز8.1‘‘ استعمال کرنے والے صارفین اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو مفت ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے تاہم کمپیوٹربنانے والے اداروں کے لیے یہ سسٹم مفت نہیں ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکرو سافٹ کے ونڈوز سسٹم میں موجود ایپلیکیشنز موبائل فونز اور ٹیبلٹس کے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ اس تناظر میں گوگل کا اینڈرائڈ سسٹم اورایپل کا iOS مارکیٹ میں بہت زیادہ مقبول ہے تاہم ’’ونڈوز10 ‘‘کی کامیابی کی صورت میں مائیکرو سافٹ اسمارٹ فونزاورٹیبلٹس کے صارفین کا اعتماد بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔مارکیٹ میں مائیکرو سوفٹ سے مطابقت رکھنے والے کمپیوٹرزاورٹیبلٹس میں ’ونڈوز 10‘ پہلے سے ہی موجود ہو گا۔ ’ونڈوزٹین‘ الگ سے فروخت کے لیے رواں برس کے اختتام تک دستیاب ہو سکے گا۔ مائیکروسافٹ کے مطابق ’ونڈوز 10‘ کی تیاری میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ بالخصوص سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے صارفین اس سے استفادہ کر سکیں جس کے لئے اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں ایپلیکیشنز کی تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment