ھفتہ, 07 دسمبر 2024


ٹوئٹرنےپاکستان میں بھی اپنانیوزفیڈتبدیل کردیا

ویب ڈیسک : دنیا کے دیگر ممالک کی طرح مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے پاکستان میں بھی اپنی ہوم یا نیوز فیڈ کو تبدیل کرتے ہوئے اسے ٹک ٹاک کی طرح پیش کردیا۔

ٹوئٹر کی جانب سے پاکستان میں 13 جنوری کو ہوم فیڈ تبدیل کی گئی اور ابتدائی طور پر ملک میں آئی فون اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے فیچرز کو پیش کیا گیا۔

آئی فون اور ڈیسک ٹاپ کے بعد جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی ٹوئٹر فیڈ کو تبدیل کردیا جائے گا اور اسکرین کے ٹاپ پر لوگوں کو ’فالوئنگ‘ اور ’فار یو‘ کے دو الگ ٹیبز نظر آئیں گے۔ٹک ٹاک کی ہم اسکرین کھولنے پر بھی’فالوئنگ’ اور ’فار یو‘ کے ٹیب لوگوں کو دکھائی دیتے ہیں۔

ٹوئٹر میں بھی دونوں ٹیبز ٹک ٹاک کی طرح ہی کام کرتی ہیں، یعنی صارف اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی ٹیب کا مواد دیکھ سکیں گے۔فالوئنگ کی ٹیب میں ان اکاؤنٹس کا مواد یا ٹوئٹس نظر آئیں گی، جنہیں صارف نے فالو کر رکھا ہوگا۔

اسی طرح فار یو ٹیب میں ٹوئٹر پر دستیاب مشہور یا وائرل مواد دکھائی دے گا، تاہم اس ٹیب میں وہ مواد بھی نظر آئے گا، جسے ان اکاؤنٹس نے شیئر یا پسند کر رکھا ہوگا، جنہیں آپ فالو کرتے ہوں گے۔

ٹوئٹر کی جانب سے دونوں ٹیبز کو متعارف کرائے جانے کے بعد پرانا آئیکون اسٹائل ختم کردیا گیا، یعنی اب اسکرین کے اوپر بائیں جانب ہوم اور لیٹیسٹ کا آئیکون نظر نہیں آئے گا۔

پاکستان سے قبل ٹوئٹر نے 11 جنوری کو مذکورہ فیچرز کو دنیا بھر میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا اور فوری طور پر اسے محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

ابتدائی طور پر دنیا بھر کے آئی فون صارفین کے لیے دونوں ٹیبز پیش کیے گئے تھے مگر اب عام ڈیسک ٹاپ صارفین کو بھی ان تک رسائی دی گئی ہے اور جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین بھی مذکورہ فیچرز استعمال کر سکیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment