جمعرات, 25 اپریل 2024


امریکی ماہرین کی جانب سے انوکھی تحقیق

ایمزٹی وی (ٹیکنالوجی )امریکی ماہرین نے بجلی کے ذریعے انسانی زخم اور درد کااعلاج کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا پینٹاگون کے زیرِ انتظام دفاعی تحقیقی ایجنسی ڈیفینس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی ( ڈارپا) نے میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( ایم آئی ٹی) ، کولمبیا اور جان ہاپکنز یونیورسٹی کے علاوہ دیگر کئی اداروں کو 8 کروڑڈالر کی امداد دی ہے اور اس منصوبے کا نام "الیکٹ آر ایکس" رکھا گیا ہے۔ اس میں انسانی دماغ اور حرام مغز کا مطالعہ کیا جائے گا کیونکہ اسے انسانی جسم کے لیے احکامات کی ہائی وے قرار دیا جاتا ہے اور اسی کے سگنل اور ہدایات سے دماغ اور دیگر اعضا کی کیفیات بدلتی رہتی ہیں اسی لیے ماہرین انسانی جسم کے اس ہیڈ کوارٹر کو قابو کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تحقیق کے پہلے مرحلے میں انسانی دماغ پر ایسی ٹیکنالوجی آزمائی جائیں گی جو کم سے کم نقصان پہنچاتے ہوئے مطلوبہ کام کرسکیں تاکہ دماغ کو بدن کی مرمت کے درست پیغامات دیئے جاسکیں اور اس کے بعد پیس میکر کی طرح کچھ آلات بھی تیار کیے جائیں گے لیکن یہ پیس میکر دل کے لیے نہیں ہوگا۔ اس کےعلاوہ فوجیوں کو جنگ میں اور جنگ کے بعد متاثر کرنے والے امراض پر خصوصی تحقیق کی جارہی ہے جن میں بدن کے کئی مقامات میں جلن کو ختم کرنے کے لیے دماغ پر معمولی برقی رو ڈالی جائے گی تاکہ مطلوبہ مقام کو سوزش پہنچانے والے کیمیکل ختم کیے جاسکیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment