بدھ, 17 اپریل 2024


موبائل فون ٹیکسٹ کرنے سے ہڈیاں متاثر

ایمز ٹی وی (صحت) سات سال تک کے بچوں میں موبائل ٹیکسٹ کرنے کا جنون انکی گردن اور ریڑھ کی ہڈیوں پر اثر انداز ہو رہا ہے اور انکے مہرے ٹیڑھے ہو رہے ہیں ۔ یہ کہنا ہے آسٹریلیا کے ایک ڈاکٹر کا ۔یہ صورتحال گیجٹس(gadgets)کے بے تحاشہ استعمال کی وجہ سے سامنے آئی ہے۔ اس نئی بیماری کو ٹیکسٹ نیک کہا گیا ہے۔اس بیماری سے ایک سولہ سال کی لڑکی اور ایک سترہ سال کا لڑکا پہلے ہی متاثر ہو چکے ہیں کیونکہ انکی کمر اور گردن خمدار ہو چکی ہے۔ نوجوان واٹس ایپ اور دیگر میسینجر بے تحاشہ استعمال کرنے کی وجہ سے گھنٹوں گردن جھکا کر اپنے فون کو دیکھتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کمر ، گردن اور سر درد کی شکایت ہوتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق گردن کو غیر ضروری طور پر جھکانے اور موڑنے سے اسکی ہڈیاں چار سینٹی میٹر تک کھسک سکتی ہیں اور اسمارٹ فون کے مسلسل استعمال سے گردن کو بہت نقصان پہنچتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment