جمعہ, 19 اپریل 2024


گوگل گلاس کی جگہ اب اسمارٹ چشمہ

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈٹیکنالوجی) اب بدنما اور بہت بڑے اسمارٹ گلاسز کا دور ختم ہوگیا کیونکہ ماہرین نے ایک عام چشمے جیسا مگر جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ چشمہ تیار کرلیا ہے۔

 

فن لینڈ کے ڈویلپرز نے کریڈٹ کارڈ جتنے پتلے ڈسپلے تیار کیا ہے جو ایک عام سائز کے چشمے کو اسمارٹ گلاس میں تبدیل کردیتا ہے۔ فن لینڈ کے وی ٹی ٹی ٹیکنیکل ریسرچ سینٹر کے ماہرین نے اس ٹیکنالوجی تیار کیا ہے. یہ زبردست اسمارٹ گلاسز گوگل گلاس کے مقابلے میں زیادہ بہترین ہے۔ اس کو تیار کرنے والے ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسی پتلی اسمارٹ گلاس ڈیوائس تیار کی ہے جسے کسی بھی عام چشمے میں نصب کیا جاسکتا ہے۔

 

ان کے مطابق یہ نیا ڈسپلے بہت زیادہ ٹرانسپیرنٹ، کم وزن اور صرف ایک ملی میٹر موٹا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے کسی بھی طرح کے چشمے کے شیشوں میں لگایا جاسکتا ہے. یہ ڈیوائس صرف ایک ملی میٹر پتلی ہے اور اسے چشمے کے فریم میں نصب کردیا جاتا ہے جس کے بعد یہ کسی تصویر کو اتنا ہی بڑا دکھاتی ہے جیسے کسی 60 انچ کے ٹیلیویژن کو دس فٹ دور سے دیکھا جائے اور یہ گوگل گلاس کے مقابلے میں زیادہ فیشن ایبل بھی ہے۔

 

اس میں ابھی کوئی سافٹ ویئر نہیں تاہم ڈویلپرز کو توقع ہے کہ وہ اسپورٹس اور ایکسائز انڈسٹری کے لیے کام کرسکیں گے جو اس پر دھڑکن کی رفتار اور سرگرمیوں کا ڈیٹا گلاسز پر ظاہر کرسکیں گے۔ فن لینڈ کے ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس ایک سال کے اندر عام لوگوں کے لیے دستیاب ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment