ھفتہ, 20 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


امریکی نوجوان نے منگیتر کو گردہ بطور کرسمس گفٹ دیدیا

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) نیویارک کے ایک امریکی نوجوان نے شدید بیمار منگیتر کو دل تو دیا ہی تھا ساتھ ہی اپنا ایک گردہ عطیہ کر کے اسے کرسمس کا تحفہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 27 سالہ راکیل گومیز ایک جینیاتی بیماری کے ساتھ پیدا ہوئی تھی، جو بعد میں گردوں کی بیماری کا سبب بن گئی جس کے نتیجے میں وہ گزشتہ دوبرس سے شدید بیمار تھی۔

ایسے میں خاتو ن کے منگیتر نے فیصلہ کیاکہ وہ اپنا ایک گردہ اُسے کرسمس کے تحفے میں دے دیگا۔ستمبر 2014 ءسے مستقل ڈائلیسیز پر زندگی بسر کرنے والی راکیل کی والدہ اور بہنوں نے اسے گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن ان کا گروپ آپس میں میچ نہیں کر سکا تھا۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر مس راکیل کے منگیتر نے گردہ دینے کی خواہش ظاہر کی جس کے بعد تمام ضروری طبی معائنے اور ٹیسٹنگ کے بعد پتا چلا کہ وہ راکیل گومیز کے لیے ایک اچھے ڈونر ثابت ہو سکتے ہیں تو اس نے پھر یہ اہم فیصلہ کیا اور جیسے ہی انہیں اس بات کا یقین ہو گیا کہ مس گومیز جلد ہی صحت یاب ہو سکتی ہیں انہوں نے ستمبر 2016 ءمیں اپنی شادی کی تاریخ مقرر کر لی ۔

آپریشن کے بعد بھی دونوں نے صحت یابی کے لیے ایک ساتھ اسپتال میں وقت گزارا۔ مس گومیز کہتی ہیں کہ وہ ایک حقیقی ہیرو ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment