جمعرات, 25 اپریل 2024


بہترین سیلفی کے لیے مائیکروسوفٹ کی مفت ایپ

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) مائیکروسوفٹ نے سیلفی کو بہتر اور خوبصورت بنانے کے لیے ایک ایپ متعارف کرادی ہے جو مشین لرننگ کے ذریعے خود سیکھ کر سیلفی کو بہتر سے بہتر بناتی ہے۔ یہ ایپس تصویر لیتے ہوئے عمر، جنس، جلد، روشنی اور پس منظر کو نوٹ کرتی ہے اور اسی لحاظ سے سیٹنگ کرتے ہوئے سیلفی اتارتی ہے۔ اس طرح عام سیلفی کو سیکنڈوں میں بہترین اور دیدہ زیب بناتی ہے۔ اس میں موجود 13 فلٹر، دھندلاہٹ اور تصاویر میں نوائز کو کم کرتے ہیں اور رنگوں کو بہتر بناتے ہیں۔ ایپس میں موجود انٹیلیجنٹ انہانسمنٹ کا آپشن تصویر کو بہتر سے بہترین بناتا ہے۔ سیلفی لینے کے بعد ’موازنے‘ کمپیئر کا بٹن آپ کو پہلے اور بعد کی تصویر دکھاتا ہے۔ ایپس میں موجود تھیمز کے ذریعے رنگ، روشنی اور جلد کو نرم کر دینے والے فلٹر بھی آزمائے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آنکھوں کو واضح کرنے کے لیے ڈجیٹل برش بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو آنکھوں کو مزید بہتر اور خوبصورت بناتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment