ھفتہ, 20 اپریل 2024


انسانی سرکا ٹرانسپلانٹ ممکن

ایمز ٹی وی(صحت)چینی سائنس دان سرگیو کینا ویرو نے ایک  سال قبل ہی اعلان کردیا تھا کہ ریڈھ کی ہڈی کے خرابی سے معذور ہوجانے والے افراد کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے وہ انسانی سر کا آپریشن کریں گے۔اس کے لیے انہوں نے سب سے پہلے چوہے کا انتخاب کیا اور اس کے سر کا کامیاب آپریشن کیا۔اوراب ایک بندر کا کامیاب ہیڈ ٹرانسپلاتٹ کیا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے دوران ڈونر اور مریض دونوں کے جسموں کو انتہائی کم درجہ حرارت پر رکھا جاتا ہےسرگئی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مریض کو 4 ماہ کے کوما میں رکھا جائے گا تاہم بندر کے سر کے ٹرانسپلانٹ میں انہیں بہت مختصر وقت کے لیے بے ہوش کیا گیا اور وہ بندر اب مکمل طور پر صحت مند ہے۔ سرگئی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ سرجری کے دوران بندر کی ریڈھ کی ہڈی نہیں بلکہ صرف خون کی فراہمی کے نظام کو جوڑا گیا ہے جبکہ بندر کو 20 گھنٹوں کے لیے بے ہوش کیا گیا۔سرگئی نے انسان کے سر کے پہلے ٹرانسپلانٹ کے لیے دسمبر 2017 کی تاریخ مقرر کردی ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس میں کس حد تک کامیابی حاصل کرپاتے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment