جمعرات, 25 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


فالج اور بلڈ پریشر سے بچاﺅ کا مفید طریقہ

ایمزٹی وی (صحت)ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ روزانہ صرف 2 کپ نارنجی کا رس پینے سے فالج اور بلڈ پریشر سمیت کئی امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نارنجیوں میں ایک خاص قسم کا ’’فائٹو‘‘ غذائی اجزا پایا جاتا ہے جسے ہیسپریڈن کہتے ہیں، یہ جادوئی مرکب دماغ سمیت پورے بدن میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے. تفصیلات کے مطابق ماہرین نے ایسی خواتین کو جمع کیا جن کے ہاتھ اور پیر کے کنارے سردیوں میں دوران خون کمزور پڑنے سے سُن ہوجایا کرتے تھے، ان خواتین کو ایک بہت ٹھنڈے کمرے میں رکھا گیا اورایک گروہ کو کھٹے رس دار پھلوں میں موجود فائٹو نیوٹرنٹس دئیے گئے اور دوسرے گروپ کو نارنجی جیسا ایک جعلی جوس پلایا گیا۔ تجربے سے معلوم ہوا کہ جعلی جوس پینے والی خواتین میں خون کا بہاؤ اتنا دھیما ہوگیا کہ وہ سردی سے کانپنے لگیں کیونکہ ان کے ہاتھ اور پیروں کی انگلیوں کا درجہ حرارت 13 درجے سینٹی گریڈ تک گرگیا تھا جب کہ جن خواتین کو اصل جوس دیا گیا تھا ان کے ہاتھ پاؤں سن ہونے میں دُگنا وقت لگا کیونکہ ان میں خون کا بہاؤ مستحکم اور برقرار رہا تھا۔ اس کے علاوہ جوس پلانے والی خواتین کو ٹھنڈے پانی میں ہاتھ ڈالنے کو کہا گیا تو جن خواتین نے نارنجی کا رس پیا تھا بقیہ خواتین کے مقابلے میں ان کے ہاتھ دُگنے وقت میں ٹھنڈے اور سن ہوئے تھے۔ تحقیق کی بنیاد پر ماہرین صحت کا کنہا ہے کہ نارنجی کا رس فالج کے حملوں سے بہت حد تک محفوظ رکھتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment