جمعرات, 25 اپریل 2024


معروف کمپنی کا پاﺅڈر کینسر کا باعث

ایمزٹی وی(صحت) امریکہ میں عدالت نے کمپنی کو ان کے بے بی ٹالکم پاﺅڈر کے استعمال سے کینسر میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے والی خاتون کے اہل خانہ کو سات کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس امریکہ میں بے بی پاﺅڈر کے استعمال سے ایک خاتون کینسر میں مبتلا ہو گئی تھی۔ وہ کئی دہائیوں سے کمپنی کا پاﺅڈر استعمال کر رہی تھی۔ عدالتی بینچ نے جانسن اینڈ جانسن کمپنی کے خلاف دھوکہ دہی‘ غفلت اور سازش میں ملوث ہونے کا فیصلہ سنانے سے قبل پانچ گھنٹوں تک غور و فکر کیا بعدازاں کمپنی کو متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کو ایک کروڑ امریکی ڈالر اور تادیبی نقصانات کی مد میں چھ کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا۔ دوسری جانب جانسن اینڈ جانسن کمپنی نے اس دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کرنے پر غور کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ مذکورہ کمپنی پر امریکہ بھر میں تقریباً ایک ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment