ھفتہ, 20 اپریل 2024


اب واٹس ایپ کو چیٹ پر خفیہ انداز میں استعمال کریں

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) اکثر لوگ واٹس ایپ پر آئے پیغامات فوراً اس لیے نہیں پڑھتے کہ پیغام بھیجنے والے کو فوراً ریڈ ریسیپٹ کے ذریعے اس کی اطلاع مل جاتی ہے کہ ا±ن کا پیغام پڑھا جا چکا ہے۔ یقیناً آپ بھی جانتے ہوں گے کہ کسی پیغام پر نیلے رنگ کا ڈبل چیک لگ جائے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ پیغام پڑھ لیا گیا ہے۔ اسی طرح واٹس ایپ آخری بار کب دیکھا گیا یہ وقت اور تاریخ بھی آپ کے تمام دوست دیکھ سکتے ہیں۔ ویسے تو آپ پرائیویسی سیٹنگز میں جا کر ان آپشنز کو غیر فعال کر سکتے ہیں کہ کسی کو ریڈ ریسیپٹ نہ جائے اور نہ ہی کوئی آپ کے آن لائن ہونے کا وقت دیکھ سکے لیکن اس طرح آپ بھی کسی کے آخری آن لائن ہونے کا وقت نہیں دیکھ سکیں گے اور نہ ہی آپ کے پیغامات پڑھے جانے کی اطلاع ملے گی۔

کیا آپ چاہتے ہیں کہ واٹس ایپ پر تمام پیغامات پڑھتے رہیں لیکن کسی کو خبر نہ ہو کہ آپ نے اپنا واٹس ایپ دیکھا ہے۔ اس کے لیے ”ایس ایچ ایچ نو لاسٹ سین اور ریڈ“ ایپلی کیشن درکار ہو گی۔ یہ ایپلی کیشن اینڈروئیڈ صارفین کے لیے مفت دستیاب ہے۔ گوگل پلے اسٹور پر اس کا نام لکھ کر تلاش کریں اور فوراً انسٹال کر لیں۔

جب بھی خفیہ رہتے ہوئے واٹس ایپ پیغامات پڑھنے کا موڈ ہو واٹس ایپ کی بجائے اس ایپلی کیشن کو کھول لیں۔ یاد رہے کہ اس میں آپ کو واٹس ایپ کے صرف نئے آنے والے پیغامات نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ اس میں صرف پیغامات پڑھے جا سکتے ہیں ان کا جواب نہیں دیا جا سکتا۔ جواب دینے کے لیے آپ کو واٹس ایپ ہی استعمال کرنا ہو گی۔ اس کے بعد جب واپس آن لائن جانے کا موڈ ہو تو اس ایپلی کیشن کو بند کر کے واٹس ایپ عام طریقے سے استعمال کریں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment