جمعرات, 25 اپریل 2024


شاہ لطیف یونیورسٹی کے ملازمین کے ساتھ ناانصافیاں ختم کی جائیں، حسین بخش

ایمزٹی وی (کراچی) سندھ جامعات ایمپلائز ویلفیئر فیڈریشن کے چیئر مین حسین بخش ویسراور جنرل سکریٹری محمد اسلم گھمرونے فیڈریشن کی جانب سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی یونیورسٹی کے ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف وہاں کی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی من مانی اور محنت کش ملازمین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کے سلسلے کو فی الفوربندکیا جائے ۔ اب جہالت کا دور نہیں بلکہ علم وآگہی کا دور ہے۔ عصرحاضر میںشاہ عبداللطیف بھٹائی یونیورسٹی ہو یا پاکستان کی کوئی بھی جامعہ ہو یہاں علم کی فروغ اور ظلم وجبر کے خلاف انسانیت کو ترجیح دی جاتی ہے۔ لہذا اب کسی بھی صورت جامعہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے ملازمین کے ساتھ ظلم وجبر کارویہ نہیں چلنے دینگے۔آل سندھ یونیورسٹیز فیڈریشن کے تمام اراکین اور بالخصوص سندھ بلکہ تمام جامعات کے ملازمین کے لئے فیڈریشن ہمہ وقت شاہ عبداللطیف بھٹائی یونیورسٹی کے ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس موقع پر جامعہ کراچی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر فرحان خان نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی یونیورسٹی کے ملازمین کے ساتھ ہونے والی نہ انصافیوںکا سلسلہ فی الفور بند کردیا جائے ۔ بصورت دیگرآل سندھ یونیورسٹیز کی فیڈریشنز پرامن احتجاج کا حق رکھتی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment