جمعرات, 25 اپریل 2024


رات کی نیند پوری کرنے پر300 ڈالر

ایمزٹی وی(صحت)امریکی بیمہ کمپنی اپنے ملازمین کو رات کی نیندپوری کرنے پر 300 ڈالر سالانہ دے رہی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی ادارے کو نیند کی کمی سے ہونے والے مشکلات کا احساس ہے۔انھوں نے اپنے ملازمین کے لیے ایسی اسکیم متعارف کروائی ہے جس سے وہ روزانہ 7گھنٹے رات کی نیند پوری کرسکیں گے۔

اس ادارے میں کام کرنے والے ملازمین، جواسکیم میں شامل ہیں، انھیں یہ سہولت حاصل ہے کہ 20 راتوں تک 7 گھنٹے یا زائد سونے پر انھیں 25 ڈالر مل رہے ہیں۔ یہ رقم پورے سال میں تقریبا 300 ڈالر بنتی ہے۔ اس ادارے نے یہ اسکیم 2014 میں متعارف کروائی تھی اور ادارے کے ساڑھے 49000 ملازمین میں سے 17 ہزار 300 ملازمین نے اس اسکیم سے پچھلے برس فائدہ اٹھایا جب کہ پہلے سال اس اسکیم سے 12ہزار300 ملازمین مستفیذ ہوئے تھے۔

ادارے کے نائب صدر کا کہنا ہےکہ جو ملازمین ورزش کرتے ہیں ، انھیں اضافی معاوضہ بھی ملتا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment