جمعہ, 04 دسمبر 2020


جنوبی کوریا کے دارالحکومت کے قریب امریکی ایئر فورس کے ہیڈ کوارٹر پر فائرنگ

ایمز ٹی وی (فارن ڈِسک)

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیﺅل کے قریب امریکی ایئر فورس کے ہیڈ کوارٹر کو فائرنگ کی اطلاع پر بند کردیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق اوسان ایئر بیس کے اندر واقع امریکن ہائی اسکول میں فائرنگ کی اطلاع پر پورے بیس کو بند کردیا گیا امریکی حکام نے اسکول کی تلاشی لینے کے بعد بیس کو دوبارہ کھول دیا اور بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا-جبکہ یہاں مقیم فوجی اہلکاروں ‘ سویلین ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی مجموعی تعداد ساڑھے سات سے آٹھ ہزار تک ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment