ھفتہ, 20 اپریل 2024


القاعدہ قیدیوں پرسی آئی اے کے تشدد کےطریقے، رپورٹ آج جاری ہوگی



ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) سی آئی اے کی جانب سے دوران تفتیش القاعدہ سے تعلق رکھنے والے قیدیوں پر تشدد کی رپورٹ آج جاری کی جائے گی۔ وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ رپورٹ سے دنیا بھر میں امریکی تنصیبات اور شہریوں کے لیے خطرات بڑھ جائیںگے، امریکی سینیٹ کی کمیٹی نے اس خفیہ رپورٹ کو کل عوام کے سامنے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے، جسمیں سی آئی اے کے تفتیشی طریقوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے نے القاعدہ کے سیکڑوں قیدیوں سے دوران تفتیش کسطرح تشدد کے ذریعے معلومات حاصل کیں۔ رپورٹ میں 2001 سے 2009 کے دوران پکڑے جانے والے القاعدہ کے 100 سے زیادہ ارکان پر کیے جانے والے تشدد کی تفصیلات بھی بیان کی گئی ہیں۔ تشدد کے ان طریقوں میں نیند سے محرومی ، انتہائی مختصر جگہ میں قید اور واٹربورڈنگ شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدراوباما نے تسلیم کیا ہے کہ ”ہم نے کچھ لوگوں کو ٹارچر کیا ہے۔ سی آئی اے کا موقف ہے کہ ان طریقوں کی بدولت ہی القاعدہ کے نیٹ ورک کے بارے میں معلومات مل سکیں، جسکی وجہ سے امریکا اور اسکے شہریوں کی زندگیاں محفوظ ہوئیں۔دوسری جانب، وائٹ ہائوس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں امریکی تنصیبات اور شہریوں کے لیے خطرات بڑھ جائیںگے، اسی بات کے پیش نظر امریکا نے احتیاطی اقدامات کرلی ہیں، اور امریکی سفارت خانوں کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment