بدھ, 24 اپریل 2024


بھارت میں 15 ہزار سے زائد پاکستانی غیر قانونی طور پر قیام پذیر

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ کیمطابق بھارت میں 15 ہزار سے زائد پاکستانی غیر قانونی طور پر قیام پذیر ہیں، یہ ایسے پاکستانی شہریوں کی تعداد ہے جنکے ویزے کی مدت ختم ہوچکی ہے اسکے باوجود وہ واپس پاکستان نہیں آئے۔ راجیہ سبھا میں اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رججو نے کہا کہ 31 دسمبر 2013 تک بھارت میں 15179 پاکستانی غیر قانونی طور پر قیام پزیر تھے۔ اس سلسلے میں مہاراشٹرا دوسرے نمبر پر جہاں سب سے زیادہ پاکستانی ٹھہرے ہیں جنکے ویزے کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ راجستھان میں 8500 پاکستانی غیر قانونی طور پر موجود ہیں۔ مہاراشٹرا میں 2023، مدھیہ پردیش (1,779) گجرات (1,694) اتر پردیش (341) اور مغربی بنگال میں (220) پاکستانی غیر قانونی قیام پزیر ہیں۔ ان ریاستوں میں راجستھان، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور گجرات میں اس وقت بی جے پی کی حکومت ہے۔ راجیہ سبھا کے رکن نارائن لال پنچاریا نے یہ سوال کیا کہ گزشتہ دس سال میں بھارت آنے والے ان پاکستانیوں کی تعداد بتائی جائے جو ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود واپس اپنے وطن نہیں گئے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ 2013 میں 74,569 پاکستانی بھارت پہنچے جبکہ 58 کواسی سال ملک بدر کیا گیا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment