بدھ, 24 اپریل 2024


مصر: سرکاری عمارتوں پر حملےکا الزام، 439 افراد پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ-

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )  مصر میں عدالتی حکام نے گذشتہ سال اگست میں ہونے والے مظاہروں کے دوران سرکاری عمارتوں پر حملوں کے الزام میں 439 افراد پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا تھا،ان افراد کے مقدمات صدر عبدالفتح السیسی کی جانب سے سرکاری اثاثوں کو نشانہ بنانے والے عام شہریوں پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کی اجازت کے فرمان کے بعد فوجی عدالتوں کو بھیجے گئے ہیں،حقوقِ انسانی کے گروپ نے مصر میں فوجی عدالتوں پر تنقید کرتے ہوئےکہاہے کہ ان میں ملزمان کو وہ برائے نام قانونی تحفظ بھی میسر نہیں ہوتا جو عام عدالتوں میں انھیں مل سکتا ہے، جبکہ باقی دریائے نیل کے کنارے واقع صوبے بہیرہ سے تعلق رکھتے ہیں،مصر میں اخوان المسلمین کے سربراہ محمد مرسی کی ملکی صدارت سے معزولی کے بعد سے سے اب تک اجتماعی مقدمات میں 15 ہزار سے زیادہ مصری باشندوں کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment