جمعرات, 28 مارچ 2024


چین: رہائشی عمارت میں دھماکہ، 14 افراد ہلاک

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) چین میں ایک رہائشی کمپلیکس کے باہر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 157 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں ارگرد کی 58 رہائشی عمارات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکہ صوبہ شانکسی میں پری فیبریگیٹڈ گھروں کے باہر ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 157 سے زائد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ارگرد کی 58 رہائشی عمارات اور متعدد کاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا گیا ہے تاہم ابھی دھماکے کی حقیقی وجوہات بارے علم نہیں ہو سکا اور اس سلسلے میں وسیع پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment