ھفتہ, 23 نومبر 2024


عبادت گاہ کی چھت گرگئی

 


ایمزٹی وی(نائجریا) نائجیریا کی ریاست اکوا ابم میں چرچ کی چھت گرنے سے کم از کم 60 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست اکوا ابم کے ایک چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی کہ عمارت کی چھت اچانک نیچے آ گری جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر کم از کم 60 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

ئیجیرین حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ریاست اکوا ابم کے گورنر بھی دیگر افراد کے ہمراہ چرچ میں موجود تھے تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ واقعہ کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں عمارت گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، ملک بھر میں ہر سال کئی عمارتیں گرنے کے واقعات میں سینکڑوں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں، حادثات کی وجہ عمارتوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال ہے لیکن افریقی ملک میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے باعث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment