جمعرات, 25 اپریل 2024


جہاز اڑانے سے انکار طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا

 

ایمز ٹی وی(دبئی سٹی)عمان سے دبئی جانیوالے ایمریٹس ایئرلائن کے جہاز سے اچانک سانپ نکل آیا جس کے بعد پائلٹ نے جہاز اڑانے سے ہی

انکار کردیا اورپرواز کو منسوخ کرکے طیارے کو گراؤنڈ کردیاگیاجبکہ ایئرلائن انتظامیہ نے بھی کارگومیں سانپ کی موجودگی کی تصدیق کردی۔

ایمریٹس ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق مسقط سے دبئی جانیوالی پرواز ای کے 0863کے مسافروں کی بورڈنگ سے قبل کارگو میں ایک سانپ کی موجودگی کا انکشاف ہوا

جس پر پرواز کو منسوخ کردیاگیا۔ ترجمان نے پریشانی اٹھانے پر مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ انجینئرنگ اور صفائی کرنیوالی ٹیمیں مصروف ہیں اور کلیئرنس ملنے کے بعد طیارہ روانہ کردیاجائے گا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment