جمعہ, 19 اپریل 2024


بھارت پاکستان پر پہلے ایٹمی حملہ کرسکتاہے

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن)امریکی تھنک ٹینک کے اسٹریٹجک ماہر نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو پیشگی حملہ کرکے تباہ کرسکتا ہے۔ وپن نارنگ کا کہناہے کہ خطرے کی صورت میں نئی دہلی اسلام آباد کے ایٹمی طاقت کو سب سے پہلے ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔ ایٹمی اسٹریٹجک ماہر وپن نارنگ کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کو یقین ہوگیا کہ پاکستان ایٹمی حملہ کرے گا تو نئی دہلی سب سے پہلے پاکستان کے اسٹریٹجک ایٹمی ہتھیاروں کو تباہ کردے گا۔ امریکی ریاست میسا چوسٹس میں امریکی تھینک ٹینک کی کانفرنس سے خطاب میں وپن نارنگ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کے سابق مشیر شو شنکر مینن نے اپنی کتاب میں لکھاہے کہ بھارت ایٹمی حملے کا خطرہ محسوس کرنے پر پاکستان پر پہلے ایٹمی حملہ کرسکتاہے۔ وپن کا کہنا تھاکہ بھارت پاکستان پر روایتی ہتھیاروں سے حملہ نہیں کرے گا اور نہ ہی شہری آبادی اور مراکز کو نشانہ بنائےگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment