جمعہ, 19 اپریل 2024


بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی تاحال جاری

 

ایمزٹی وی (سرینگر)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ جھڑپ میں میجر سمیت دو بھارتی فوجی مارے گئے اور ایک زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام کے علاقے گوپال پورہ میں بھارتی فوج نے محاصرہ کرنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں عاقب احمد اور سہیل احمد کو شہید کردیا۔ بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا کہ دونوں نوجوان عسکریت پسند تھے جن کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا اور انہوں نے یکم مئی کو حملہ کرکے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔
دوسری جانب ضلع شوپیاں کے گاؤں زئی پورہ کا محاصرہ کرلیا جس کے دوران عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں میجر سمیت دو بھارتی فوجی مارے گئے۔
علاوہ ازیں کٹھ پتلی حکومت نے جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment