بدھ, 24 اپریل 2024


ڈانلڈ ٹرمپ ایک نئی جنگ میں پھنس گئے

ایمز ٹی وی (واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ اہلیہ میلانیا اور سابق اہلیہ ایوانا ٹرمپ میں اس مسئلے پر تنازع پیدا ہوگیا ہے کہ دونوں میں سے کون خاتون اول ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اہلیہ ایوانا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ملک کی خاتون اول ہیں جب کہ میلانا ٹرمپ نے فورا ہی انہیں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی خاتون اول وہ ہیں کیونکہ وہ صدر ٹرمپ کی موجودہ بیوی ہیں۔ میلانیا ٹرمپ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ نے وائٹس ہاس کو اپنا اور میلانیا کا گھر بنایا ہے۔

میلانیا واشنگٹن میں رہتی ہیں اور انہیں امریکا کی خاتون اول ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment