ھفتہ, 20 اپریل 2024


افغان مسئلے کا سیاسی حل صرف افغانوں کے پاس ہے

 

ایمزٹی وی(واشنگٹن)مریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا کے مفادات مشترکہ ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان اور امریکا نے مل کر کام کیا تو کیا فائدہ ہوا۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مفادات مشترکہ ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان اورامریکا نے مل کر کام کیا تو کیا فائدہ ہوا، پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ کردیا گیا ہے، قبائلی علاقوں میں امن لوٹ رہا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں واپس جارہے ہیں۔
اعزازچوہدری نے کہا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل موجود نہیں، افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان اور امریکا کا مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے جب کہ افغان مسئلے کا سیاسی حل صرف افغانوں کے پاس ہے۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل صرف مزاکرات سے ہیں اور امریکا، پاک بھارت مزاکرات میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment