جمعہ, 26 اپریل 2024


سعودی محکمہ پاسپورٹ کا غیر ملکی کےلئے نیا قانون نافذ

 

ایمزٹی وی(جدہ)سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنےوالے تارکین کے ساتھ معاملات پر سزاﺅں کا اعلان کردیا۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہناہے کہ جو شخص بھی اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ معاملہ کریگا اسے6ماہ قید، 25ہزار ریال جرمانے کی سزا دی جائیگی ۔
یہ سزا اُن کےلئے ہے جو کسی ایک کو سفر کی سہولت مہیا کریگا یا کسی خلاف ورزی کے مرتکب یا درانداز کو چھپائے گا یا مدد کریگا یا روزگار فراہم کریگا۔ اسکی تشہیر بھی ہوگی۔
اگر غیر ملکی ہوگا تو اسے مملکت سے بیدخل کردیا جائیگا۔ محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سفر کی سہولت دینے یا اپنے یہاں ٹھہرانے یا روزگار دینے والے کو 15ہزار ریال جرمانے کی سزا دی جائیگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment