جمعرات, 25 اپریل 2024


پاکستان ون چائنا پالیسی اور ون بیلٹ ون روڈ کی حمایت کرتا ہے

 

ایمزٹی وی (بیجنگ)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قیام امن کیلیے مفاہمت کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے لیے افغانستان میں امن ناگزیر ہے اور پاکستان افغان پناہ گزینوں کی واپسی کیلیے افغانستان میں پائیدار امن اور ترقی کا خواہاں ہے، قیام امن کیلیے مفاہمت کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سی پیک چینی صدر شی جن پنگ کا اہم ترین منصوبہ ہے جس کی کامیابی سے علاقائی روابط مضبوط ہوں گے، پاکستان ون چائنا پالیسی اور ون بیلٹ ون روڈ کی حمایت کرتا ہے، ہماری سرحدیں ملتی ہیں اس لیے امن ہمارا مشترکہ مشن ہے، مستقبل کی ترقی و امن ہم سب کے مفاد میں ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment