منگل, 16 اپریل 2024


بھارت نے پاکستان میں تعینات اپنا ہائی کمشنر بلوالیا

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر کو نئی دہلی طلب کر لیا،بھ ہائی کمشنراجے بساریہ آج اسلام آبادسے نئی دہلی روانہ ہوں گے۔
 
یاد رہے کہ پاکستان نے بانی پاکستان کے یوم ولادت پر بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس کے اہلخانہ سے ملاقات کرائی تھی ،اس کے باوجود بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
  
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو نئی دہلی طلب کر لیا ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ہائی کمشنرکوکلبھوشن جادھوکے مسئلے پرمشاورت کیلئے بلایاگیا ہے اور وہ آج اسلام آباد سے نئی دہلی کیلئے روانہ ہوں گے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment