منگل, 23 اپریل 2024


سعودی ڈیل کے تحت نوازشریف کو باہررہنے کی اجازت مل سکتی ہے،برطانوی اخبار

 

ایمز ٹی وی(بین الا قوامی) برطانوی اخبار’دی ٹائمز‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت سابق وزیراعظم محمد نوازشریف جلا وطن ہو سکتے ہیں۔
برطانوی اخبار’دی ٹائمز‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سعودی عرب کی ثالثی میں معاہدے کے تحت جلا وطن ہوسکتے ہیں۔ اخبارکے مطابق سابق وزیراعظم پردباؤ ڈال کرشہبازشریف کوسیاسی جانشین بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ وہ عملی سیاست سے بھی دستبرداری کی حامی بھرچکے ہیں۔
برطانوی اخبارنے یہ بھی لکھا ہے کہ سعودی ڈیل کے تحت نوازشریف کو باہررہنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، اس طرح سے انہیں کرپشن کیسزسے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے، نوازشریف کوباہرجانے کیلئے اجازت چاہئے اوراس کیلئے سعودی عرب میں معاملات طے پا سکتے ہیں۔
دوسری طرف مریم نواز نے برطانوی اخبارکی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جلاوطنیاں اب منتخب نمائندوں کا مقدرنہیں بنیں گی، بلکہ آمروں اور جمہوریت پرشب خون مارنے والوں کا مقدر ہوں گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment