بدھ, 24 اپریل 2024


قصور میں 7 سالہ بچی پر بربریت، عالمی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں

 

ایمزٹی وی(وہب ڈیسک)قصور میں گزشتہ روز معصوم بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل کی بین الاقوامی میڈیا پر بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
قصور میں کمسن بچی زینب سے زیادتی اور قتل پرعالمی میڈیا بھی خاموش نہ رہا، بی بی سی نے رپورٹ کیا ہے کہ زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نامعلوم ملزم نے کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا جب کہ زینب کے والدین عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے تھے۔
برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے لرزہ خیز واقعہ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ابھی تک پکڑا نہیں گیا لیکن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کے نتیجے میں 2 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے بھی واقعے کی مذمت کی، نیویارک ٹائمز نے قصور میں 2 سال قبل ہونے والے واقعات میں ملوث افراد کو سزا نہ دینے پر تنقید بھی کی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے زینب کے والد کے الفاظ کو دہراتے ہوئے واقعے کی مذمت کی، زینب کے والد کا کہنا ہے کہ زینب کے قاتلین کو گرفتار کیا جائے۔ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اتنے مصروف بازار سے وہ اغواء کیسے ہوگئی۔
عرب میڈیا نے بھی زینب کے قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کی، الجزیرہ کے مطابق زینب کو پاکستان کے ضلع قصور کے مصروف بازار سے اغواء کیا گیا، تشدد کے بعد قتل اور پھر گندگی کے ڈھیر سے لاش کا ملنا انتہائی افسوسناک ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment