Print this page

امریکی حکومت کی پالیسی کے خلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں

 

ایمزٹی وی(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر امریکا کے مختلف شہروں میں لاکھوں خواتین نے مارچ کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن سمیت 250 شہروں میں خواتین امریکی صدر کے خلاف سڑکوں پر نکلیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس دوران مظاہرین نے عورتوں کے حقوق کے حق میں اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے خلاف نعرے لگائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف خواتین کا یہ دوسرا ملک گیر تاریخی مارچ تھا۔ مظاہرین نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے صدارت کا دوسرے سال پہلے سے بھی بدتر رہا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ملک میں خواتین کی بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ کمی آئی ہے، انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوراقتدارمیں جوتاریخی معاشی ترقی کی اس کا جشن منائیں۔
خیال رہے کہ اس بار خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ایک ایسے موقع پر ہوا جب امریکی وفاقی حکومت سینیٹ سے اخراجات کے لیے فنڈزکی منظوری نہ ملنے کے باعث جزوی طور پرمعطل ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں