ھفتہ, 20 اپریل 2024


کابل ہوٹل حملہ، امریکہ کا پاکستان پر الزام ایک نیا مطالبہ کردیا

 

ایمزٹی وی(واشنگٹن)امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ پاکستان کابل ہوٹل حملے میں ملوث طالبان رہنماؤں کو فوری گرفتار کرے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران افغان طالبان قیادت اور حقانی نیٹ ورک کی پاکستان میں موجودگی کا بالواسطہ الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کابل ہوٹل پر حملے میں ملوث طالبان رہنماؤں کو فوری طور پر گرفتار یا بے دخل کیا جائے۔ اس کے علاوہ اِس طالبان گروپ کو پاکستانی سرزمین استعمال کرنے سے بھی روکا جائے۔
گزشتہ ہفتے کابل کے فائیو اسٹار ہوٹل پر حملہ ہوا تھا جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکیوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی، افغان حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ اس حملے میں طالبان کا حقانی نیٹ ورک ملوث ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment