جمعرات, 13 دسمبر 2018


دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی،6افراد گرفتار

 

ایمز ٹی وی (برلن) جرمنی کی پولیس نے دہشت گرد حملوں کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق یہ افراد حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

جرمن خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چھ افراد کو دارالحکومت برلن سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار افراد کی عمریں اٹھارہ سے اکیس برس کے درمیان ہیں۔پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار افراد برلن میں اتوار کے روز ہونے والی ہاف میراتھون میں حملوں کا ارادہ رکھتے تھے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment